Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش بنیادی وجہ قرار

کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش بنیادی وجہ قرار

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، اور اس فیصلے کی بڑی وجہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خواہش ہے۔ 40 سالہ رونالڈو نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اپنے شاندار اور طویل کیریئر کو الوداع کہنا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا، لیکن وہ اس کے لیے کئی سالوں سے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

رونالڈو اس وقت 952 گولز کے ساتھ کلب اور قومی ٹیم کی سطح پر دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، اور وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ 1,000 گولز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد وہ فٹبال کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا، “یہ فیصلہ بہت مشکل ہوگا، لیکن میں 25 سے 27 سال کی عمر کے درمیان ہی اپنے مستقبل کی تیاری شروع کر چکا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب میں اس دباؤ کو ہینڈل کرنے کے قابل ہوں۔”

رونالڈو نے مزید کہا کہ فٹبال میں گول کرنے کا جوش اور ایڈرینالین دنیا کی کسی چیز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن زندگی میں ہر سفر کا ایک آغاز اور ایک اختتام ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی فیملی اور بچوں پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جسے وہ اپنی زندگی کی اہم ترجیح قرار دیتے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates