کوئٹہ کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ بلوچستان بھر میں جاری اس سخت آپریشن کا مقصد اسمگلنگ نیٹ ورکس کو روکنا اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی تیز کرنا ہے۔
کسٹمز انفیورسمنٹ کوئٹہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 3 لگژری گاڑیاں قبضے میں لیں، جن میں 2 بُلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر V8 اور 1 لیکسس 450h شامل ہیں۔
تمام گاڑیاں ضبط کر کے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
