Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کراچی میں خواتین کے لیے گرین لائن پر مخصوص بسیں متعارف

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے نمایش چورنگی پر گرین لائن بس سروس میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بسیں صرف خواتین مسافروں کے لیے مخصوص ہیں، جو پاکستان کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک نیا اقدام ہے۔

اس منصوبے کا مقصد خواتین کو شہر میں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا:
“پاکستان میں پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ پنک بسز کو لانچ کے بعد مثبت ردعمل ملا ہے۔ ہم جلد ہی اورنج لائن پر بھی خواتین کے لیے بسیں متعارف کروائیں گے اور ہر بس سروس میں خواتین کے لیے مخصوص بسز کا تناسب طے کریں گے، بشمول الیکٹرک بسز۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید اقدامات جاری ہیں اور مستقبل قریب میں شاہراہِ فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا منصوبہ بھی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates