Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا آغاز، ایئرپورٹس کو کیش لیس بنانے کی تیاریاں مکمل

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا آغاز، ایئرپورٹس کو کیش لیس بنانے کی تیاریاں مکمل

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام متعارف کرانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹس کو بتدریج کیش لیس ماحول میں تبدیل کرنا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریستوران، اور دیگر سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں۔ یہ نیا نظام مسافروں کے لیے سہولت میں اضافے، مالی لین دین میں شفافیت، اور جدید مالیاتی ڈھانچے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو ابتدائی مرحلے میں ڈیجیٹل ادائیگی کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہوگی، تاکہ تبدیلی کے عمل کے دوران آسانی برقرار رکھی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تمام ہوائی اڈوں کو مکمل طور پر کیش لیس ماڈل میں منتقل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کو عملی شکل دی جا سکے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates