معروف اداکار نبیل ظفر نے کراچی میں نافذ کیے گئے ای چالان سسٹم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی تباہ حال سڑکوں، گڑھوں، ٹریفک جام اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے ماحول میں جو شہری اپنی گاڑی بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائے، اسے چالان نہیں بلکہ انعام ملنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ روزانہ مشکلات کے باوجود صبر و حوصلے کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں جو قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم نافذ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کے گھروں پر چالان پہنچ رہے ہیں، جبکہ عوام اور مختلف سیاسی جماعتیں سسٹم بند کرنے اور پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
Hide comments
