لاہور: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کا روٹ جزوی طور پر محدود کردیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق میٹرو بس سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک کا روٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ صورتحال بہتر ہوتے ہی سروسز مکمل بحال کر دی جائیں گی۔
