Share This Article
لاہور میں بڑھتی اسموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے مطابق پیر سے ہفتہ تمام مارکیٹیں رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے 11 بجے بند کرنا ہوں گے، جبکہ اتوار کو مارکیٹیں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹس کے لیے رات 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہوم ڈیلیوری سروسز رات 2 بجے تک چل سکیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئے اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
