Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مصر کا عظیم الشان نیا میوزیم دنیا کے لیے کھول دیا گیا، اہرامِ مصر کے سائے تلے تاریخی خزانے نمائش پر

مصر کا عظیم الشان نیا میوزیم دنیا کے لیے کھول دیا گیا، اہرامِ مصر کے سائے تلے تاریخی خزانے نمائش پر

مصر نے بالآخر اپنے شاندار اور طویل عرصے سے منتظر عظیم الشان عجائب خانے کے دروازے دنیا بھر کے لیے کھول دیے ہیں، جہاں طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات، فراعنہ کے ادوار کے عظیم مجسمے اور ایک لاکھ سے زائد قدیم مصری نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اہرامِ مصر کے قریب منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے حاضرین کو محو کر دیا، جبکہ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 120 ایکڑ پر پھیلا یہ میوزیم نہ صرف اپنی طرز کا منفرد ہے بلکہ فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے بھی دو گنا بڑا ہے، اور اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی بھاری لاگت آئی ہے، جسے دنیا کا جدید ترین اور سب سے بڑا آثارِ قدیمہ کا عجائب گھر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates