اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کے روز دورانِ نماز ایک امام بارگاہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے مطابق شہر بھر میں ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ عوامی تحفظ کے پیش نظر متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
