Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سعودی عرب، ترکیہ اور سری لنکا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سعودی عرب، ترکیہ اور سری لنکا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ترکیہ، سعودی عرب اور سری لنکا کے وزرائے ٹرانسپورٹ و مواصلات سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی لاجسٹک شراکت داری، کاروباری تعاون اور ٹرانسپورٹ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترکیہ سے ملاقات: عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ لاجسٹک پارٹنرشپ چاہتا ہے، جسے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا اور چیئرمین این ایچ اے کو پاک-ترکی مواصلاتی امور کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ سعودی عرب سے ملاقات: سعودی عرب کے ڈپٹی سینٹر برائے مواصلات ڈاکٹر رومح ال رومح نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کو سراہا اور عبدالعلیم خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔ سری لنکا سے ملاقات: سری لنکا کے وزیر ٹرانسپورٹ بمل رتھ نائیک سے ملاقات میں کاروباری مواقع بڑھانے، بندرگاہوں اور لاجسٹک مراکز کے قیام پر تعاون اور بس بیڑے کی جدید کاری سمیت ثقافتی ورثے کے فروغ پر بات ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علاقائی تعاون: ای سی او کے سیکرٹری جنرل ارشد مجید سے ملاقات میں استنبول-تہران-اسلام آباد تجارتی راہداری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates