Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وزیر خزانہ: معیشت مستحکم، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی

اسلام آباد — وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، جو ملک کی مالی مضبوطی کی علامت ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تین بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعتراف کر چکی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال 4 فیصد سے زائد ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ سیلاب سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بیجنگ میں حالیہ معاہدوں کے تحت 24 مشترکہ منصوبے طے پائے ہیں، جو سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates