Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز اسکور کیے

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہوا، جس میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ امام الحق صرف 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے۔

کپتان شان مسعود نے 87 رنز بنائے، محمد رضوان 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، جن کی بدولت پاکستان نے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 259 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates