Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پمز اسپتال میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کا پہلا مفت سینٹر قائم

اسلام آباد — خواتین کی صحت کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کے لیے ملک کا پہلا خصوصی مرکز قائم کر دیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ بریسٹ کینسر ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز اسپتال میں جدید مشینوں سے آراستہ فری اسکریننگ سینٹر خواتین کے لیے بغیر کسی فیس کے دستیاب ہوگا۔

وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ بیماری سے نمٹنے کا بہترین طریقہ اس کی بروقت تشخیص ہے۔
انہوں نے کہا،

“ہم یہ نہیں چاہتے کہ خواتین بیمار ہونے کے بعد اسپتال آئیں، بلکہ مقصد یہ ہے کہ خطرے کی علامات ابتدائی مرحلے پر ہی پکڑی جائیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ صرف علاج سے نہیں بلکہ آگاہی سے جیتی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد ہر خاتون تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وقت پر چیک اپ جان بچا سکتا ہے۔

وزیرِ صحت نے آئندہ مرحلے میں ضلعی سطح پر اسکریننگ سینٹرز قائم کرنے کا عندیہ بھی دیا تاکہ دور دراز علاقوں کی خواتین بھی یہ سہولت حاصل کر سکیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates