Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے

52 ہزار سے زائد افراد افغانستان واپس روانہ

پشاور: پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے دو اضلاع مردان اور صوابی میں قائم افغان مہاجرین کے پانچ کیمپ خالی کرا لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مردان میں جلالہ، کاگان اور باغیچہ جب کہ صوابی میں دو کیمپوں کو مکمل طور پر خالی کرایا گیا ہے۔
ان کیمپوں میں مقیم 8 ہزار 990 خاندانوں پر مشتمل 52 ہزار 125 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

حکام کے مطابق کمشنر مردان نے کیمپوں کے خالی ہونے کی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہے۔
دوسری جانب افغان کمشنریٹ نے خالی ہونے والے کیمپوں کا انتظامی کنٹرول کمشنر مردان کے سپرد کر دیا ہے۔

یہ اقدام حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کے عمل کے سلسلے کا حصہ ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates