Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

فرانس کی قطر اور امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت، پاکستانی پائلٹس کی تربیت پر بھارت میں تشویش

فرانس کی قطر اور امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت، پاکستانی پائلٹس کی تربیت پر بھارت میں تشویش

فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت کے بعد بھارت میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دفاعی پیش رفت نے بھارتی فضائیہ کے لیے اسٹریٹیجک خدشات کو جنم دیا ہے، کیونکہ دونوں خلیجی ممالک نے اپنے رافیل اور میراج طیاروں پر پاکستانی اور ترک پائلٹس کو تربیت حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تربیتی تعاون کے نتیجے میں بھارت کے پاس موجود رافیل طیاروں کی خفیہ پرواز ٹیکنالوجی اور آپریشنل سسٹمز افشا ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ یورپی دفاعی ماہرین کے مطابق فرانس کی لچکدار دفاعی برآمدی پالیسی اس وقت عالمی سطح پر زیرِ بحث ہے، کیونکہ اس کے ذریعے جدید فضائی ٹیکنالوجی ایسے ممالک تک پہنچ رہی ہے جو نیٹو یا بھارت کے روایتی اتحادی نہیں سمجھے جاتے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 2016 میں فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت 36 طیارے بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ بنائے گئے۔ اب خطے میں ان ہی طیاروں کی فروخت اور تربیتی تعاون کے نئے سلسلے نے بھارت کے دفاعی حلقوں کو محتاط کر دیا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates