Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس 2026 کا اعلان

چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس 2026 کا اعلان

چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے چائنا گورنمنٹ سی ایس سی اسکالرشپ 2026 کے تحت مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ اس باوقار اسکالرشپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو چین کی 270 سے زائد ممتاز جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جہاں فیس، رہائش اور ماہانہ اخراجات کی کوئی فکر نہیں ہوگی۔

یہ اسکالرشپ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہے۔ منتخب طلبہ کو درج ذیل ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا:

      بیچلر پروگرام: 2500 یوآن

      ماسٹرز پروگرام: 3000 یوآن

      پی ایچ ڈی پروگرام: 3500 یوآن

      اس کے علاوہ طلبہ کو مکمل میڈیکل انشورنس فراہم کی جائے گی۔ وہ طلبہ جو چینی زبان میں پڑھائی والے پروگرامز کا انتخاب کریں گے، انہیں ایک سالہ مفت چینی زبان کورس کی سہولت بھی دی جائے گی۔

      درخواست دینے کے لیے پاکستانی طلبہ کو تعلیمی اسناد، ٹرانسکرپٹس، دو سفارشی خطوط (Recommendation Letters) اور ایک مضبوط اسٹڈی پلان تیار کرنا ہوگا۔ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے امیدواروں کے لیے کسی چینی پروفیسر سے Acceptance Letter حاصل کرنا انتخاب کے امکانات کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

      درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یونیورسٹی کے لحاظ سے مختلف ہے، تاہم زیادہ تر جامعات کے لیے اپریل 2026 تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ بعض جامعات میں درخواستوں کی آخری تاریخ فروری یا مارچ 2026 بھی ہو سکتی ہے، اس لیے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر درخواست کا عمل شروع کریں۔

      درخواستیں CampusChina کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ رہنمائی کے لیے منظور شدہ کنسلٹنٹس سے مدد لی جا سکتی ہے، تاہم واضح رہے کہ CSC اسکالرشپ کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں لی جاتی۔

      مزید پڑھیں: حکومت کا 8 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ

      Leave a comment

      Sign Up to Our Newsletter

      Be the first to know the latest updates