Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد لیفٹیننٹ گورنر منتخب

غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد لیفٹیننٹ گورنر منتخب

امریکا کی سیاست میں تاریخی پیش رفت؛ ڈیموکریٹ رہنما غزالہ ہاشمی نے ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر کی نشست جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے 12,72,699 ووٹ حاصل کیے جبکہ ری پبلکن امیدوار جان ریڈ 10,43,090 ووٹ لے سکے۔ غزالہ ہاشمی اس سے پہلے ورجینیا اسٹیٹ سینیٹ کی پہلی مسلم اور پہلی جنوبی ایشیائی امریکی خاتون منتخب ہو کر تاریخ بنا چکی ہیں، اور اب وہ امریکا میں منتخب ہونے والی اعلیٰ ترین مسلم عہدیداران میں شامل ہو گئی ہیں۔ ان کی جیت کو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، شمولیت اور سیاسی قیادت میں تنوع کی مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ ان کا سیاسی سفر جدوجہد، عوامی خدمت اور کمیونٹی قیادت کی مضبوط مثال سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates