کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر ریکارڈ سطح چھو لی، فی تولہ سونا آج مزید 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کا بھاؤ بڑھ گیا، جہاں سونا 141 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا۔
