Share This Article
پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونٹی کے لیے گروتھ سمٹ 2025 – ماسٹر کلاس سیریز 27 دسمبر کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد کی جائے گی۔ یہ ایونٹ شرکاء کے لیے مکمل طور پر مفت تعلیمی موقع فراہم کرے گا۔
یہ سمٹ خاص طور پر ٹیک اسٹوڈنٹس، فری لانسرز، سافٹ ویئر ڈویلپرز، ڈیجیٹل ایجنسی مالکان اور آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا، کاروبار کو اسکیل کرنا اور مستقبل کے تقاضوں کے لیے خود کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔
ایونٹ میں انڈسٹری ایکسپرٹس اور ماسٹر ٹرینرز عملی اور ہائی امپیکٹ سیشنز پیش کریں گے، جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، لیڈرشپ، عالمی سطح پر ترقی، اور ڈیجیٹل کامرس جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔
سمٹ کے نمایاں موضوعات میں:
وائب کوڈنگ کے ذریعے تخلیقی اور جدید ویب سلوشنز
لیڈرشپ اور انوویشن کے ذریعے ٹیک ایمپائر کو اسکیل کرنا
انٹرنیشنل برانڈز اور 7 فگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسیز کی تعمیر
ٹک ٹاک شاپ اور ڈیجیٹل سوشل ای کامرس
گروتھ سمٹ 2025 کا مقصد نوجوانوں اور پروفیشنلز کو وہ مہارتیں اور بصیرت فراہم کرنا ہے جو انہیں آنے والے برسوں میں ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب بننے میں مدد دے سکیں۔
