Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت، عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت، عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

عدالت میں دونوں ملزمان پیش ہوئے، جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے اس درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ عثمان رانا نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر متفرق درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ اس وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے، جو سوشل میڈیا پر متنازع ٹوئٹس کے حوالے سے زیر سماعت ہے

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates