مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس نے مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین کے لیے دلکش اور روح پرور مناظر پیدا کر دیے۔
بارش کے بعد گنبدِ خضریٰ کا منظر نہایت حسین اور دل موہ لینے والا تھا، جسے دیکھ کر زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ بارش نے شہر کے روحانی ماحول کو مزید پاکیزہ اور سکون بخش بنا دیا۔
محکمۂ موسمیات اور مقامی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ اچانک درجۂ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث اپنے ساتھ گرم کپڑے ضرور رکھیں۔
