Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کمرے کا دروازہ خود کھلتا تھا” — حرا سومرو کا ناران میں جنات سے سامنا؟

کمرے کا دروازہ خود کھلتا تھا” — حرا سومرو کا ناران میں جنات سے سامنا؟

اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں سنایا خوفناک تجربہ، کہا: ناران ایک بھاری جگہ ہے جہاں جنات بستے ہیں

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پراسرار واقعات کا سامنا ہوا جنہوں نے ان کا دل دہلا دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ رات کے وقت ان کے کمرے کا دروازہ خود بخود کھلتا اور بند ہوتا رہا، حالانکہ وہاں نہ کوئی شخص تھا اور نہ ہی ہوا کا گزر۔
انہوں نے کہا، “میں سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ناران ایک بھاری جگہ ہے، وہاں جنات موجود ہیں۔ اگر کسی کو وہاں عجیب واقعات پیش آئیں تو یہ وہم نہیں ہوتا۔”

حرا سومرو کے مطابق ناران کے زیادہ تر ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے ذرا سی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔
انہوں نے بتایا، “دو مرتبہ مجھے اپنے واش روم سے فلیش کی آواز صاف سنائی دی جبکہ وہاں کوئی نہیں تھا۔ میں اتنی ڈر گئی کہ رات جاگتی رہی۔”

اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے — کچھ صارفین نے ان کے تجربے کو “حقیقت” قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ محض وہم یا نیند کی کیفیت بھی ہوسکتی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates