Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی آئی اے اور ریاض ائیر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ، ریونیو میں نمایاں اضافے کی توقع

پی آئی اے اور ریاض ائیر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ، ریونیو میں نمایاں اضافے کی توقع

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ائیر کے ساتھ ایک تاریخی کارگو معاہدہ کر لیا ہے، جو ادارے کی آمدنی بڑھانے اور فضائی سامان کی ترسیل کو وسعت دینے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو سامان ریاض منتقل کیا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے مربوط نیٹ ورک کے ذریعے اسے دنیا بھر میں منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ریونیو میں نمایاں اضافہ یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اشتراک فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، جو پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کی علامت بھی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates