ٹوکیو سے بڑی خبر! جاپان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ملک کی وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ سانائے تاکائیچی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اکثریتی ووٹ حاصل کرتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔
تفصیلات کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں میں 237 اور ایوانِ بالا میں 125 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر جاپان کی 104ویں وزیراعظم بن گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام حلف برداری کی تقریب میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔ ان کی کامیابی جاپان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی موڑ قرار دی جا رہی ہے، جو ملک میں خواتین کی قیادت کے نئے دور کی شروعات سمجھی جا رہی ہے۔
