ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز نے لندن کے پوش علاقے نائٹس برج میں واقع 35 ملین پاؤنڈ کا فلیٹ سکیورٹی خدشات کے باعث چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹام کروز نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب کچھ روز قبل دن دیہاڑے قریبی رولیکس اسٹور پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔
ٹیلی گراف کے مطابق 63 سالہ ٹام کروز نے نائٹس برج کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے رہائش ترک کر دی۔
