Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

آئی سی سی نے وائٹ بال کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستانی بیٹرز میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ بابر اعظم 9 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آگئے، جبکہ صائم ایوب 10 درجے بہتری کے ساتھ 39ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ سلمان علی آغا بھی 10 درجے ترقی کے بعد 54ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکروتی پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates