Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

دوحا میں آج پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

دوحا میں آج پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم سفارتی مذاکرات آج دوحا میں ہوں گے، جن میں سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور پاک–افغان سرحد پر امن کے قیام کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے وزیرِ دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد دوحا پہنچ گیا ہے۔ وفد افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال، علاقائی تناؤ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بات چیت کرے گا۔

دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اسے سرحد پار سے دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا:

“افغان حکام سے توقع ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کریں اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کے ازالے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات اٹھائیں۔”

پاکستان نے اپنے مؤقف میں زور دیا ہے کہ طالبان انتظامیہ TTP، BLA اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد نے قطر کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مصالحتی کوششوں کو بھی سراہا ہے، جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات سے پاک–افغان تعلقات میں تناؤ کے خاتمے اور رابطوں کے تسلسل کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates