Share This Article
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے معاملے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چار وکلا کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کیے، جبکہ ملزمان کے ضامنین کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ان وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جو خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے واقعے سے متعلق ہے۔
