Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بھارت میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ہوٹل میں چوہے کی “سرپرائز انٹری”، کھانے کا وقت شور میں بدل گیا

بھارت میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ہوٹل میں چوہے کی “سرپرائز انٹری”، کھانے کا وقت شور میں بدل گیا

وشاکاپٹنم: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارت میں قیام پذیر آسٹریلوی ویمن ٹیم کو اُس وقت حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ہوٹل کے ڈائننگ ہال میں کھانے کے دوران اچانک ایک چوہا نکل آیا۔ چوہا دیکھتے ہی کھلاڑی گھبرا گئیں، کسی نے چیخ ماری تو کسی نے فوراً کرسی پر چڑھ کر پناہ لی۔ ہوٹل عملہ موقع پر پہنچا مگر چوہا فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس سے ماحول مزید دلچسپ بن گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کھلاڑیوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ “ہم سمجھ رہے تھے سب ٹھیک ہے، لیکن چوہا دوبارہ واپس آیا تو ہم سب بھاگنے لگیں۔” اس واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی صفائی اور معیاری انتظامات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates