انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سیکٹر آئی-8 میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ گزشتہ روز ملزم نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، گالیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی مارا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے میں دھت ہو کر سرعام بدتمیزی کرتا رہا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
Hide comments
