Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایران: معاشی بحران، سیاسی عدم اطمینان حکومت کے لیے خطرہ

ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی گرتی قدر کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہرے اب سیاسی عدم استحکام کا سبب بننے لگے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مسائل حکومت کی اتھارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔
ایران بھر میں مظاہروں کی ایک لہر پھیلتی جا رہی ہے جو کہ ایرانی ریال کی قدر میں غیر معمولی کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے شدید معاشی بحران میں پھنس چکا ہے۔
یہ مظاہرے 28 دسمبر کو تہران میں تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ شروع ہوئے اور طلباء کی اس تحریک میں شامل ہونے کے بعد سے بڑھتے گئے۔ اور اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ملک کی معاشی پریشانیوں سے آگے بڑھ چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے، 2022 کی “خواتین، زندگی اور آزادی” کی تحریک کے بعد اسلامی حکومت کے لیے سب سے اہم چیلنج ہیں، جو حکومت کے خلاف وسیع تر بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی اور غصے کی عکاسی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates