Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) — پاکستان نے ’’آپریشن غضب للحق‘‘ کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی 16 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں جبکہ 7 پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 36 سے زائد ٹینک تباہ کیے گئے، جبکہ آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) بھی نشانہ بنائی گئیں۔ متعدد چوکیاں اور ٹھکانے چھوڑ کر طالبان کے عناصر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ گولہ بارود کا ذخیرہ (ایمونیشن ڈپو) بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بعض افغان پوسٹوں پر قومی پرچم بھی لہرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹرز کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates