Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایم ڈی کیٹ 2025 میں کراچی کے طلبہ کی شاندار برتری، ٹاپ 10 میں 41 امیدوار شامل

ایم ڈی کیٹ 2025 میں کراچی کے طلبہ کی شاندار برتری، ٹاپ 10 میں 41 امیدوار شامل

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ابتدائی نتائج میں کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر پر سبقت حاصل کرتے ہوئے نہ صرف پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کیں بلکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق بھی کراچی سے ثابت ہوا، جبکہ نتائج کے مطابق صوبے بھر میں اے ون اور اے گریڈ لینے والے 56 فیصد طالبعلم ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں اور 48 فیصد بی ڈی ایس امیدوار ناکام رہے۔ مجموعی طور پر 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر لے کر ایم بی بی ایس میں پاس ہوئے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔ ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ 175 نمبر کراچی ضلع غربی کے سید محمود خان نے حاصل کیے، جب کہ 174 نمبر کے ساتھ کورنگی کے فیصل اشرف خان اور قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین مشترکہ دوسرے نمبر پر رہے، اور 173 نمبر لے کر کراچی کے محمد ریان ہمایوں، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز اور حیدرآباد کی حرا عابد تیسرے نمبر پر مشترکہ پوزیشن پر رہے۔ آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کے مطابق عارضی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور امیدوار یکم نومبر کی شام 5 بجے تک ای میل کے ذریعے شکایات درج کرا سکیں گے، جس کے بعد اسی روز حتمی نتائج جاری کر دیے جائیں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates