Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کراچی: جعلی کرنسی بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بہزاد نے غیرملکی اور ملکی کرنسی نوٹ بنانے کے لیے کاغذ، کیمیکلز اور دیگر سامان استعمال کیا۔ اس کے قبضے سے جعلی اے این ایف جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس اور پلاٹ کے کاغذات بھی برآمد ہوئے۔

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر جعلسازی کر رہا تھا اور کرنسی نوٹ کے درست سائز کے لیے مختلف ڈائیز استعمال کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ تقریباً چار سال سے جعلسازی کے جرائم میں ملوث تھا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کے کام میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں محفوظ حالت میں برآمد ہوئے۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates