Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

خابی لیم کی “موت” کی خبریں جھوٹی نکلیں — ٹک ٹاک اسٹار خیریت سے ہیں

خابی لیم کی “موت” کی خبریں جھوٹی نکلیں — ٹک ٹاک اسٹار خیریت سے ہیں

روم: دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی موت کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

گزشتہ دنوں یوٹیوب، فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹس میں ایک تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں ان سے منسوب کیا گیا۔

تاہم فیکٹ چیکنگ اداروں رائٹرز، اسنوپس اور دیگر پلیٹ فارمز نے تصدیق کی ہے کہ خابی لیم کے کسی حادثے یا وفات کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں۔
یہ تمام دعوے کلک بیٹ ویب سائٹس اور جعلی لنکس پھیلانے والے پیجز کی جانب سے کیے گئے تھے۔

خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی واضح کیا کہ وہ زندہ اور مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ خابی لیم، جن کا تعلق سینیگال سے ہے اور وہ اٹلی میں مقیم ہیں، نے 2020 میں ٹک ٹاک پر اپنے خاموش مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ ان کے فالوورز کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکرز میں شامل کرتی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates