Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

خیبرپختونخوا کا پنجاب کو خط، آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کی یقین دہانی کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کا پنجاب کو خط، آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کی یقین دہانی کا مطالبہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں گندم اور آٹے کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ خوراک کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور سیاسی اختلافات کی وجہ سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان خوراک کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates