بسنت کے موقع پر پنجاب حکومت نے ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جماعت کے جھنڈے والی پتنگیں اڑانے کے ساتھ ساتھ ان کی خرید و فروخت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں محکمہ داخلہ نے کہا کہ بسنت کے دوران اشتعال انگیز عناصر کی جانب سے مذہبی یا سیاسی علامات کے استعمال کا خدشہ موجود تھا، جس کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہو گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
