لاہور میں بسنت کے رنگ بکھرنے لگے ہیں اور شہر بھر میں تہوار کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ بسنت کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے مقامی تندوروں پر پتنگ کی شکل کے نان تیار کیے جا رہے ہیں، جو شہریوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
ان منفرد نانوں نے نہ صرف پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں بلکہ بسنت کی روایتی فضا میں ایک نیا ذائقہ بھی شامل کر دیا ہے۔ شہری بڑی تعداد میں ان تندوروں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ بسنت کے اس انوکھے انداز سے لطف اندوز ہو سکیں۔
