Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ماہرہ خان نے بوٹوکس کروا لیا؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ماہرہ خان نے بوٹوکس کروا لیا؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: پاکستان شوبز کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ حالیہ فوٹو شوٹ کی وائرل تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں کچھ بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے — گال زیادہ بھرے ہوئے، اور بھنویں قدرے اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ شاید اداکارہ نے بوٹوکس یا آئی برو لفٹ کروائی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ نے بھی دیگر شوبز شخصیات کی طرح کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے، جبکہ ان کے مداحوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے۔ مداحوں کا مؤقف ہے کہ ماہرہ خان قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتی ہیں اور وہ کئی بار واضح کر چکی ہیں کہ انہیں کسی قسم کی سرجری یا بوٹوکس میں دلچسپی نہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان کاسمیٹک سرجری کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ ان کے چہرے کی تبدیلیاں صرف میک اپ اور اسٹائلنگ کی وجہ سے نمایاں ہوتی ہیں، کیونکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ “انتہائی باصلاحیت” ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates