Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان کاافغانستان کی بگرام ایئربیس پربڑا حملہ، ایئرکرافٹ ہینگر اور ویئر ہاؤس تباہ!

پاکستان کاافغانستان کی بگرام ایئربیس پربڑا حملہ، ایئرکرافٹ ہینگر اور ویئر ہاؤس تباہ!

پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کے جواب میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اہم بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی میں بگرام ایئربیس پر ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤس تباہ ہوئے۔ معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاک فضائیہ کی کارروائی میں جلال آباد میں ایک ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک افغان طالبان رجیم کے 400 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 630 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ اور 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates