میلبرن:
انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق، پیٹ کمنز مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے اور پرتھ میں 21 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمنز نے رننگ کی مشقیں شروع کر دی ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد بولنگ بھی دوبارہ شروع کر پائیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہے، جسے شائقین دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ حریفانہ سیریز قرار دیتے ہیں۔