Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

حکومت کا بڑا ریلیف — سیلاب متاثرہ زرعی و کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

حکومت کا بڑا ریلیف — سیلاب متاثرہ زرعی و کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کے لیے بڑا ریلیف پیکج دیتے ہوئے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ صارفین جنوری سے جون 2026 تک قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔ مجموعی طور پر گھریلو و کمرشل صارفین کو 17 ارب روپے کے ریلیف سے نوازا گیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق:  گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل معاف کیے گئے۔

کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بل موخر کیے گئے۔
یہ فیصلہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 25 لاکھ سے زائد صارفین کو اس ریلیف پیکج میں شامل کیا ہے، جب کہ جن صارفین نے پہلے ہی بل ادا کر دیا تھا، انہیں ریفنڈ جاری کیا جا چکا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates