Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب: “میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا”

مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب: “میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیپالپور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ سیلاب کے بعد دنیا سے مدد مانگنے کی بجائے سب سے پہلے پنجاب کے وسائل کو براہِ راست عوام کے قدموں میں رکھیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب کے پندرہ متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے اور دیپالپور اس سلسلے میں پہلا مرکز ہے، جہاں متاثرین کو اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گھروں کی بحالی، فصلوں اور جانوروں کے نقصان کے ازالے کے لیے 10 ہزار روپے سے معاوضے کی ادائیگی کی جا رہی ہے، اور اس عمل میں کسی قسم کی کرپشن کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ اُن کے بقول، متاثرین کے پیسے براہِ راست اُن کے گھر پہنچیں گے اور باعزت طریقے سے بحالی کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 70 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے اور آج سے اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ننکانہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، نارووال اور گوجرانوالہ میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔ متاثرین کو اپنے رقم کے چیک اور اے ٹی ایم کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates