Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

میٹا کا پاکستان میں کاروبار اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز میں تعاون کا عندیہ

میٹا کا پاکستان میں کاروبار اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز میں تعاون کا عندیہ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان میں محفوظ آن لائن ماحول، ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور عوامی سطح پر ڈیجیٹل بااختیاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق، گفتگو میں ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور ای کامرس پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ جام کمال خان نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان خطے کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشتوں میں شامل ہے، جہاں ہر سال تقریباً 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس میدان عمل میں آ رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو بڑھ کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ وزیر تجارت نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جس کا مقصد 2030 تک 20 ارب ڈالر کی ای کامرس مارکیٹ کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے میٹا کو مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال، آن لائن سیفٹی اور ای کامرس ترقی کے شعبوں میں تعاون کی دعوت دی۔ میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ کمپنی کاروباروں اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ پاکستانی کاروباری طبقہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates