Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے ان کارکنان کے خلاف مقدمات تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ سنبل میں درج کیے گئے تھے۔
شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates