Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ “انسان ہیں، فرشتہ نہیں” اور ان سے “الفاظ کا غلط انتخاب” ہوا۔

ندا یاسر کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے لائیو پروگرام میں اعتراف کیا کہ اگر رائیڈر کے پاس بقایا پیسے نہ ہوں تو وہ جان بوجھ کر اسے دیر تک انتظار کرواتی ہیں تاکہ اسے “سبق سکھایا” جا سکے، کیونکہ ان کے مطابق کچھ رائیڈر اضافی پیسے “ہڑپ” کر لیتے ہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں ندا نے کہا کہ ان کا مقصد پوری ڈیلیوری کمیونٹی کو برا کہنا نہیں تھا بلکہ صرف اپنے ایک “برے تجربے” کی طرف اشارہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا:

“میرا کسی کی جدوجہد کا مذاق اڑانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا… مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے معاف کر دیں۔”

ان کی معافی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates