Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

نادرا کا ڈیٹا پہلے سے زیادہ محفوظ، غیر ملکی اندراجات کا بڑا حصہ حذف کر دیا گیا: سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

نادرا کا ڈیٹا پہلے سے زیادہ محفوظ، غیر ملکی اندراجات کا بڑا حصہ حذف کر دیا گیا: سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

 اسلام آباد: وزارتِ داخلہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا اب ایک سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، جبکہ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی سیکیورٹی فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے بعد ڈیٹا سیکیورٹی کے نظام میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ ماضی میں غیر ملکی افراد کو غلطی سے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹریز میں شامل کر دیا گیا تھا، تاہم اب اس ڈیٹا کی مکمل جانچ پڑتال کر لی گئی ہے اور ایسے 80 فیصد تک غیر ملکی اندراجات حذف کر دیے گئے ہیں۔

نادرا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی افراد کو اب پاکستان سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ اسلام آباد میں کون مقیم ہے، جس کے لیے سیلف اینومریشن کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے سوال کیا کہ ماضی میں ڈیٹا لیکس کے حوالے سے کیا تحقیقات کی گئیں۔

نادرا حکام نے بتایا کہ ماضی کے ڈیٹا لیک واقعات پر 15 افسران کو برطرف کیا گیا۔ تاہم سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ صرف افسران کو برطرف کرنا کافی نہیں کیونکہ نقصان پہلے ہی ہو چکا ہے۔ انہوں نے نادرا کے ڈیٹا سیکیورٹی سسٹم کے جائزے کے لیے ت

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates