Share This Article
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئیں، اس افسوسناک خبر نے کرکٹ حلقوں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔
عامر جمال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ننھی شہزادی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا:
“اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف — میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر اپنے پاس نہ رکھ سکا، ماں اور بابا تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”
کرکٹر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی۔
سابق ویمن کپتان ثنا میر سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے بھی عامر جمال سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ننھی بچی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
