Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کی نئی پابندیاں نافذ، داخلہ رات 12 تا صبح 5 بجے ممکن

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کی نئی پابندیاں نافذ، داخلہ رات 12 تا صبح 5 بجے ممکن

اسلام آباد کے چیف ٹریفک آفیسر (CTO) نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ممکن ہوگا۔ دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح موٹر سائیکل پر تین سوار ہونے کی صورت میں بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بس اڈوں کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کے لیے ٹکٹ کے بغیر سوار ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام سے مسافر اتارنے یا بیٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید یہ کہ سامن بردار گاڑیوں کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے، اور تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر خالی کی جائیں گی تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates