Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

قومی توانائی کے شعبے کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ماری انرجیز لمیٹڈ نے سندھ کے شہر ڈہرکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت ماری فیلڈ کے غزیج سی ایف بی-ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی، جہاں ڈرلنگ کا عمل 12 ستمبر 2025 کو مکمل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنواں 1195 میٹر گہرائی تک کھودا گیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق اس سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن) گیس حاصل ہو رہی ہے۔

یہ دریافت ماری غزیج بلاک میں تیل کی دریافت کا دوسرا کامیاب کنواں ہے، جسے پاکستان میں توانائی کی پیداوار بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates